Site icon جی بی اردو

گلگت کے علاقے کارگاہ نالے میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،3 پولیس اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

گلگت کے علاقے کارگاہ نالے میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،3 پولیس اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

گلگت سے 40 کلومیٹر دور کارگاہ نالے میں جوت نامی گاوں میں موجود پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے آج رات گئے حملہ کیا۔ حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 8 سے 10 دہشتگردوں نے رات 3 بجے کے قریب پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ اندھیرے کا فایدہ اٹھاتے ہوئے دیگر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حملے میں زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کو مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد دیامیر کے اسکولوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت فضل الرحمن، نواب خان اور وکیل کے ناموں سے ہوئی ھے جبکہ خمی پولیس اہلکاروں میں ضیاءالرحمن اور زیشان شامل ہیں۔

ترجمان صوبائی حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے چوکی پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سیکورٹی ہائے الرٹ ہے اور حکومتی رٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پچھلے ہفتے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم شر پسندوں نے داریل تانگیر، چلاس، تھور اور ہڈور کے علاقوں میں لڑکیوں کے ایک درجن اسکولوں کو آگ لگائی تھی جبکہ 2 سکول دھماکے سے اڑا دئیے گئے تھے۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

Exit mobile version