Site icon جی بی اردو

کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی26 جولائی کے سالانہ اجلاس میں آئندہ کے مجلس عاملہ کے انتخابات منعقد کرانے کا اعلان

Karimabad Welfare Association Hunza

کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی26 جولائی کے سالانہ اجلاس میں آئندہ کے مجلس عاملہ کے انتخابات منعقد کرانے کا اعلان۔کابینہ اور ارکین اپنی گزشتہ کاکردگی بھی پیش کریں گے۔صرف رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کا حقدار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کریم آباد یلفیئرایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ریاض اللہ بیگ نے ویلفیئر ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق مقرر مدت پوری ہونے کے بعد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکین کے متفقہ فیصلہ سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس رواں ماہ کے 26 تاریخ کو ہاسی گاوا میموریل سکول اینڈ کالج میں منعقد ہوگا جس میں ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق آئندہ مجلس عاملہ کے لیے انتخابات عمل میں لائی جائیگی۔

انتخابات میں حصہ لینے یا ووٹ ڈالنے کا حق صرف رجسٹرڈ اراکین کو حاصل ہوگارکنیت حاصل کرنے کے خواہش مند کریم آباد کے باشندے مورخہ 20جولائی تک دفتر سے رجسٹریشن فارم حاصل اور جمع کر سکتے ہیں۔

ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد ہنزہ۔

یاد رہے کہ کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق ہر تین سال بعد الیکشن کے ذریعے نئی مجلس عاملہ اور کابینہ کا انتخاب کیا جا تا ہے۔کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کریم آباد ہنزہ میں مختلف فلاحی خدمات سر انجام دیتی ہے اس ایسوسی ایشن کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج ہے جو کہ کئی دہائیوں سے ہنزہ میں علم کی روشنی پھیلانے میںئردء کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جہاں مستحق طلبہ و طالبات کی معیاری تعلیم کے حصول میں معاونت کی جاتی ہے۔

Exit mobile version