پاکستان تحریک انصاف سکٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سکیٹری جناب فتح اللہ خان ضلعی عہداران سمیت گلگت بلتستان سے بڑی تعداد میں کارکونوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس اجلاس میں 6جولائی کو گھڑی باغ میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے لالحہ عمل کو طے کرنا تھا جس میں یہ طے پایا کہ ہنزہ سے تحریک انصاف کے کارکونان بھرپور تعداد میں 6جولائی کو شرکت کریگی اور ہنزہ سے ریلی صبح 10بجے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ہنزہ میں پائی جانے والی بدتریں لوڈشیڈنگ پر مذمتی قرارداد بھی پاس کیا گیا ۔اس جلاس میں ہیڈماسٹر رسول الدین سمیت کئی سماجی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
اس کے علاوہ سکیل 9سے نیچے کے تمام ملازمین جنکا تعلق دوسرے اضلاع سے کو واپس بجھوانے پر زور دیا گیا اور اجلاس میں اس مد میں قراداد بھی پاس کی گئی۔