Site icon جی بی اردو

گلگت بلتستان کونسل کے خاتمے کے بعد قانون ساز اسمبلی مذید بااختیار ہوجائیگی‘جعفرالله خان

Deputy Speaker GBLA Jaffarullah Khan

کونسل کے خاتمے کے بعد گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر حقوق حاصل ہوں گے اور علاقے کا اتعلق براہ راست وفاق سے ہوگا۔

وہ قانون ساز اسمبلی کے 24 ویں اجلاس کے دوران ممبر اسمبلی کاچو امتیاز حیدر کی طرف سے لائی گئی قرارداد اور تحریک التواء پر خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو بہت کچھ مل رہا ہی, بڑے بڑے منصوبے گلگت بلتستان میں شروع ہو رہے ہیں, معاشی زون بنے جا رہا ہی, ان سب کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔اجلاس کی ابتداء میں انسانی حقوق کی مرحوم کارکن عاصمہ جہانگیر‘ سیاستدان میر ہزار خان بجارانی, وزیر قانون گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈووکیٹ کی صاحبزادی اور ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نواز خان کے بھائی کی وفات پر لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا گیا.اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Exit mobile version