Site icon جی بی اردو

گوجال میں چنیر گنانی فیسٹول روایتی جوش و خروش کے ساتھ منعقد

Chineer festival Gojal Hunza

بالائی ہنزہ گوجال مور خون(جمال آباد) میں چنیر گنانی فیسٹول روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس فیسٹول کا انعقاد ہاشو فاونڈیشن اورCKU Pakistanکی تعاون سے منایا گیا۔اس فیسٹول میں اولے رامسنگ پراگرام منیجر سی کے یو پاکستان،مس آئشہ خان کنٹری ڈائریکٹرہاشو فاونڈیشن پاکستان کے علاوہ علاقے کے نمبرداران اور عمادین نے شرکت کی۔

چینر یعنی گنانی کے اس فیسٹول کو اس علاقے میں صدیوں سے منایا جا رہا ہے۔ اس فیسٹول کو منانے کا اہم مقصد لوگوں کا آپس میں جمع ہو کرفصل نو کا اللہ کے حضور شُکر ادا کرنا اور مل جل کر زندگی گزارنے کا عہد کرناہے۔

Exit mobile version