Connect with us

خبریں

PTI ہنزہ کے صدر کا ہنزہ پُر امن احتجاجی دھرنے کو کامیاب کرنے پر عوام کا شکریہ

رحیم امان

Published

on

Hunza Aliabad Dharna

پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے صدر باقر تیحان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ہنزہ کے سیاسی،مذہبی،سول سوسائیٹی تنظیمات، ہوٹل ایسوسی ایشن،بازار ایسوسی ایشن کے علاوہ تمام پرنٹ میڈیا، الیکڑونک میڈیا ، سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر شاہ ناصر، اجمل، دلشاد بانو، جو پی ٹی آئی گلگت اور چلاس کے نمائندئے ہیں،عوامی ایکشن کمیٹی،امامیہ کونسل اور نگر سپریم کونسل کے تمام عہداروں کا دل سے ممنون ومشکور ہوں جنہوں نے ہنزہ کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور پُر امن احتجاجی دھرنے کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔اور میں مستقبل میں بھی یہ امید رکھتا ہوں کہ ان تمام ساتھیوں کا ساتھ ہنزہ کے دیرینہ مفادات اور ہنزہ کی تعمیرو ترقی میں ہمارے ساتھ رہے گا۔

انہوں نے مرید خصوصی طور پر ان ماوں اور بہنوں اور بزرگوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہنزہ میں بجلی کے بحران سیمت ہنزہ کے دیرینہ مسائل کو سمجھتے ہوئے گھروں سے نکلے اور دھرنے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے مرید کہا کہ اگر اس طرح ہنزہ کے عوام کا ساتھ رہا تو انشا اللہ ہنزہ کے عوام کی تمام تر کاوشین رنگ لائینگی اور ہنزہ سے بہت جلد اندھروں کا خاتمہ ہوگا اور ہنزہ کے مائل یہاں کے عوام کے امنگوں کے مطابق حل ہونگے

رحیم امان کا تعلق کریم آباد ہنزہ سے ہے اور وہ تعلیم کے شعبے سے منسلک ہیں۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول تریں