Connect with us

خبریں

ہنزہ چیمبر آف کامرس کا تعارفی سیشن علی آباد میں منعققد

اسلم شاہ

Published

on

ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری اور ہنزہ پریس کلب کے ممبران اور عہداداروں کا ایک تعارفی سیشن کا انعقاد ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے آفس علی آباد میں ہوا ۔ اس سیشن میں ہنزہ پریس کے عہدادارن اور ممبران نے شرکت کی ، ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ اسٹری کے صدر دولت کریم نے کہاکہ ہنزہ چیمبر آف کامرس کے تمام ممبران کاتعلق ہنزہ سے ہے جلد ممبرسازی کی جائے گی ۔تمام ممبران باری باری ہنزہ چیمبر آف کامرس کے آئین کے تحت ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بن جائیں گے۔ہنزہ چیمبر آف کامرس چھوٹے بڑے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اوران کے مسائل کی ہر ممکن حل کے لیے کوشش کریگا۔

ہنزہ چیمبر آف کامرس کے تمام ممبران کاتعلق ہنزہ سے ہے جلد ممبرسازی کی جائے گی۔ تمام ممبران ہنزہ چیمبر آف کامرس کے آئین کے تحت ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بن جائیں گے۔ہنزہ چیمبر آف کامرس چھوٹے بڑے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اوران کے مسائل کی ہر ممکن حل کے لیے کوشش کریگا۔دولت کریم صدر ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری۔

انہوں نے کہاکہ ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پورے ہنزہ کی نمائندہ ادارہ ہے اور اس ادارے میں دیگر اضلاع اور علاقوں کے کاروباری حضرات کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

ہنزہ چیمبر آف کامرس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے رجسٹریشن کے تمام مراحل پورے کئے ہیں اور آج ہنزہ بھر کے تمام معتبر اور بڑے چھوٹے کاروباری حضرات اس ادارے کے ممبر ہیں ۔انہوں نے مذید کہاکہ ہم ہنزہ اور گلگت بلتستان کے زرعی اجناس کو چین اور دیگر ممالک کو برآمد کرنے میں اور عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

ہنزہ پریس کلب ہنزہ چیمبر آف کامرس کے ہر ایک مثبت قدم کی تشہیر میں معاونت کرے گا مثبت تنقید کے ذریع ادارے کی رہنمائی کرگا۔ اجلال حسین صدر ہنزہ پریس کلب۔

اس موقع پر ہنزہ پریس کلب کے صدر اجلال حسین نے کہاکہ ہنزہ پریس کلب کے ممبران ہنزہ بھر کے وسیع وعریض علاقے سے اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی صحافتی فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں اور ہنزہ پریس کلب عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کی بہتر کاکردگی کو عوام کے سامنے لانے میں مصروف عمل ہے۔ہنزہ پریس کلب ہنزہ چیمبر آف کامرس کے ہر ایک مثبت قدم کی تشہیر میں معاونت کرے گا اور مثبت تنقید کے ذریع ادارے کی رہنمائی بھی کرگا ۔

اس موقع پر ہنزہ چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر اور معروف کاروباری ،سیاسی، سماجی شخصیت فدا کریم نے ہنزہ پریس کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

اسلم شاہ کا تعلق ضلع ہنزہ سے ہے اور وہ ہنزہ پریس کلب کے رکن اور ماہنامہ کنجوت ٹوڈے میگزین کے ایڈیٹر بھی ہیں

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول تریں