Connect with us

خبریں

وزیر اعلی کے اعلانات کے باوجود ہنزہ میونسپل کمیٹی کے پاس وسائل کا فقدان

گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی سیاحت کے باعث روزبروزصاف صفائی کے مسائل میں اضافہ۔میونسپل کمیٹی کو سہولیات فراہم کرنے کے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے اعلانات محض اعلانات ثابت ہو ریے ہیں۔

اسلم شاہ

Published

on

Hunza KKH

گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ سیاح ہنزہ کا رخ کرتے ہیں اور سیاحت کو فروغ دینے کے حکومت کے دعوئے محض دعوے کے علاوہ کچھ نہیں ،وزیر اعلیٰ کے اعلانات تقریبات کے حدتک محدود ۔ہنزہ جیسے اہم سیاحتی مقام کی صفائی کے لیے دو ٹریکٹر بغیر ڈیزل کے دستیاب۔

ہنزہ آج کل ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے جس کے باعث ہنزہ اور اس کے گردونوح کے علاقوں کو شدید ماحولیاتی مسائل درپیش ہیں ۔ہنزہ جو کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مرکز بناہوا ہے میں صفائی ستھرائی اور غلاغت سے پاک رکھنے والا ادارہ محکمہ بلدیات ہنزہ میونسپل کمیٹی کے پاس وسائل نہ ہونے اور بڑھتی سیاحت کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگے جس سے سیاحت سے منسلک افراد کو بہت مشکلات درپیش ہیں۔

Hunza KKH
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہنزہ کے دوروں کے دوران اعلانات اور وعدے کرکے بھول گئے ہیں ۔حکومت کے سیاحت کو فروغ دینے کے اعلانات صرف اعلانات ہی نظر آتے ہیں، ہنزہ جیسے اہم سیاحتی مقام کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے سے حکومت کے خلاف غم وغصے میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔

ہنزہ کے اس اہم مسلے کی طرف اگر بروقت توجہ نہ دی کئی تو ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں بڑھتی سیاحت کو خطرہ لاحق ہے۔

اسلم شاہ کا تعلق ضلع ہنزہ سے ہے اور وہ ہنزہ پریس کلب کے رکن اور ماہنامہ کنجوت ٹوڈے میگزین کے ایڈیٹر بھی ہیں

Click to comment

مقبول تریں